جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قبائلی علاقے خیبرپختونخوامیں شامل ہوں یا الگ صوبہ؟ تحریک انصاف کا موقف سامنے آگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہمیشہ قبول کیا ہے اور غیر رجسٹرڈ شدہ مہاجرین کی موجودگی پر اعتراض کیا ہے کیونکہ اس سے صوبے میں امن و امان کے مسائل پیدا ہوتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کی حامی ہے اور قبائلی عوام اگر خیبرپختونخوا میں شمولیت کا فیصلہ کریں تو اُن کا خیرمقدم کیا جائے گا تاہم خیبرپختونخوا حکومت اس سلسلے میں قبائلی عوام کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ اُن پر مسلط کرنے کی حمایت ہر گز نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جانا چاہیئے کیونکہ قبائلی روایات کوئی بیرونی فیصلہ قبول کرنے کی اجازت نہیں دیں گی وہ پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل جان ایف ڈنیلو وز سے بات چیت کر رہے تھے جان ایف ڈنیلووز نے اپنے تبادلے پر وزیراعلیٰ سے الوداعی ملاقات کی

مزید پڑھئے:نجی سکولوں کی ہوشرباءفیسیں

اور اُن سے باہمی دلچسپی کے اُمور خصوصاً خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعاون اور ترقیات ، تعلیم،افغان مہاجرین اور فاٹا سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا اُنہوں نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی کامیاب کارکردگی پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے نتائج اور مثبت اثرات نہ صرف صوبائی دارلحکومت بلکہ صوبے کے دوسرے حصوں میں بھی نمایاں طور پر نظر آرہے ہیں اُنہوں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے صوبائی حکومت کی حقیقی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری اور دوسرے سماجی و ترقیاتی شعبوں میں حکومت کی کامیابیاں بھی مسلمہ ہیںاُنہوں نے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…