جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے وکیل کے اہلخانہ کیلئے تاریخی فیصلہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے وکیل فیاض احمد کی بیوہ کو اہلیت کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ مقتول کے تینوں بچوںکے تعلیمی اخراجات حکومت اٹھائے جبکہ عدالت نے محکمہ انسداد دہشت گردی کوجلدازجلد واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ متاثرہ خاندان کوصرف پانچ لاکھ معاوضہ کیوں دیاجارہاہے۔ پیرکوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی مین تین رکنی بینچ نے مقتول وکیل کی بیوہ کی جانب سے شوہرکے قتل کی تحقیقات میں تاخیرکے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب نے ا ستفسارکیاکہ متاثرہ خاندان کومعاوضہ کی ادائیگی کیلئے کیااقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ رزاق مرزا نے عدلت کو بتایا کہ متا ثرہ خاندان کو پانچ لاکھ روپے کامعاوضہ دینے کیلئے سمری ارسال کردی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ پانچ لاکھ روپے معاوضہ سے کیاکچھ ہوسکتاہے، حکومت جہاں چاہے اپنی مرضی سے پچاس لاکھ یا پچیس لاکھ روپے معاوضہ تک دے دیتی ہے، چیف جسٹس نے مقتول کی بیوہ کو ان کی قابلیت کے مطابق ملازمت دینے اورتینوں بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ انسداد دہشت گردی واقعہ کی جلد ازجلد تحقیقات مکمل کرے اور مزید سماعت ستمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…