کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اپنی والدہ کی طرح چوروں، لٹیروں اور بدمعاشوں سے جان چھڑانی ہوگی۔ بلاول اپنی والدہ اور نانا کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کرپٹ باپ اور پھوپھی سے مفاہمت ختم کریں۔ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا کہ بلاول کو مفاہمت اس وقت ختم کرنی چاہیے جبکہ کراچی میں لوگ مررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آصف زرداری کی مفاہمت دہشت گردوں، لٹیروں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تھی۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے مفاہمت ختم نہیں کی ہے بلکہ 45 سالہ دوستی ختم کردی ہے۔