لاڑکانہ(نیوزڈیسک) لاڑکانہ میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر میں خواتین سے ایجنٹ مافیا پیسے بٹورنے میں مصروف عمل، وومین پولیس کا سینٹر پر چھاپہ تین ایجنٹ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے نیو بس اسٹینڈ پر واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر پر ایس ایچ او وومین رحمت عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر تین ایجنٹوں کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔ اس موقعے پر ایس ایچ او وومن رحمت عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ سخت گرمی میں بھی ایجنٹ مافیا خواتین سے رشوت لے کر انہیں وظیفے کی رقم دے رہے ہیں، خواتین کی تذلیل اور ایجنٹ سرگرم ہونے کے باعث کئی مرتبہ سینٹر بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران تین ایجنٹوں کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے ایس ایس پی لاڑکانہ کامران پنجوتہ کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سینٹر پر مستحق خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے اور آنے والے خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لیے کئی مرتبہ پولیس نے چھاپہ مارکر کئی افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کے باوجود مستحق