کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جس پر انہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق قاضی عبدالواحد کو سر اور گردن میں 3 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔واضح رہے کہ قاضی عبدالواحد سی سی پی او کوئٹہ کے فرائض بھی انجام دے چکے تھے جب کہ وہ 2012 میں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوئے۔