صوبائی الیکشن کمشنرز نے استعفیٰ نہ دیا تو۔۔ عمران خان

2  ستمبر‬‮  2015

الیکشن کے دور ان ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنرنے ثبوت مانگے ہیں. پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والوں کےخلاف کارروائی کر کے پارٹی سے نکال دیا جائیگا بدھ کو یہاںپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق، جہانگیر ترین، اسد عمر اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے اور الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ارکان کے استعفے سمیت اپنے مطالبات پیش کئے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے سوا تمام صوبائی الیکشن کمشنرز سے مطمئن نہیں ہم نے اپنے تحفظات چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے سامنے رکھے ہیں یہ خوشی کی بات ہے کہ سردار محمد رضا خان نے بتایا ہے کہ 2013ءکے انتخاب میں جو کوتاہیاں ہوئی تھیں ان پر الیکشن کمیشن نے پہلے ہی کام شروع کردیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی 40 سفارشات پر عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایسا کام نہیں ہوگا ، عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں عوام نے شرکت کی جس کے باعث جوڈیشل کمیشن بنا جس کا فائدہ یہ ہوا کہ 2013ءکے انتخابات میں جو ٹیکنیکل غلطیاں ہوئی تھیں الیکشن کمیشن اب ان کی اصلاح کریگا، انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات میں ہم نے جسٹس کاظم علی ملک جیسے ججز جو جلد مزید تین کیسز کا فیصلہ کرنے والے ہیں ان کو ہٹانے جانے کے اقدامات پر تحفظات



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…