بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے ”پی آئی اے“ پر ہاتھ ڈال دیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹون میں گھپلے اور جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آئی اے پیرس اسٹیشن پر ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے نے پی آئی اے کو جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق آڈیٹر رپوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایف آئی نے جی ایس اے کی تعیناتی، اشتہار اور قواِئد وضوابط کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ کنٹری منیجر پیرس اور کنٹری منیجر جرمنی کی تعیناتی سے متعلق بھی ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی جعلی سیلز کے ذریعے سے لاکھوں پاِﺅنڈز کی خرد برد کی گِئی۔مبینہ طور پر 70لاکھ پاﺅنڈز کی کرپشن کی گِئی۔ایف آئی اے نے نِئے جنرل سیلز ایجنٹس کی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔کنٹری مینیجر سمیت نعمان بشیر اور دیگر افسران کا ریکاڈ بھی طلب کیاگیاہے۔ایف آئی اے نے سابق ڈاِئریکٹر مارکیٹنگ راشد عزیز اور جی ایم علی طاہر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…