اسلام آبا(نیوزڈیسک) پاکستانی رائے عامہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے حامی افراد کی تعداد میں دو فیصداضافہ ہوا ہے لیکن انہیں دشمن پر گرانے کے حامیوں کی تعداد میں12فیصد کمی ہوئی ہے۔ گیلپ پاکستان کے مطابق 2015میں جن افراد سے ردعمل کیا گیا انہوں نے زبردست طریقے سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاربنانے اور رکھنے کی حمایت کی لیکن انہیں استعمال کرنے کے حوالے سے حامی افراد کی تعداد 59فیصد ہوگئی ہے جو 1991میں 71فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق 1991میں ایٹمی ہتھیار بنانے کے حامی افراد کی تعداد14فیصد تھی جو اب28فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وہ افراد جو انتہائی سختی سے ایٹم بم کے استعمال کے مخالف ہیں ان کی تعداد 1991میں چار فیصد تھی جو 2015میں گھٹ کر8فیصد رہ گئی ہے۔