اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کرنیوالوں نے موبائل فون کی سمیں طورخم میں خرید یں ، طورختم بارڈر کی صورتحال جاننے کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنیوالوں کے زیر استعمال سمیں پہلے طورخم اور بعد میں وقوعہ کے دوران استعمال ہوئیں ۔ ایکسپریس رپورٹر غلام نبی یوسف کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عمر فاروق کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش کردہ کمیشن کی رپورٹ میں طورخم بارڈر پر اربوں روپے کے غیر قانونی لین دین کی بھی نشان دہی کی گئی ہے ۔