اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کا کہہ دیا ہے کہ مبینہ طورپر کرپشن میںملوث اور دہشتگردوں کی مدد کرنیوالی سیاسی شخصیات کی گرفتاری اور تفتیش کا عمل سست کیاجائے ۔ سرکاری ذرائع نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سخت بیان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی باقی ماندہ قیادت کے اسی لب ولہجہ کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کو کہاہے کہ کراچی میں جاری آپریشن سست کیاجائے ۔ ایکسپریس رپورٹر نوید معراج کے مطابق سندھ رینجرز کو کہا گیا ہے کہ اگر اسے کسی سیاسی جماعت کی کسی شخصیت کے بارے میں کوئی شواہد ملین یا ایسی اطلاع جس سے گرفتاری ہوسکتی ہو تو اس صورت میں کارروائی کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے سیاسی شخصیات سے متعلق شواہد ملنے پر ان کیخلاف کارروائی کا عمل سست روی کا شکار کرنے کی وفاقی حکومت کی یہ درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ سندھ بھتہ ریجرز نے موقف اختیار کیا ہے کہ بدعنوان عناصر ، دہشتگردوں کی مالی مدد کرنیوالے ٹارگٹ کلرز ، خورواور ان کے معاونین اور بدعنوانی میں ملوث دوسرے افراد کا گھیر ا تنگ ہوچکا ہے اور اس مرحلے پر کوئی بھی رعایت جاری آپریشن کو بری طرح متاثر کریگی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ رینجرز نے حکومت کو کہا ہے کہ کسی بھی بڑی مچھلی پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے اپیکس کمیٹی کو آگاہ کیاجاتاہے اور اب سندھ حکومت کو بھی اعتماد میں لے لیا جایاکریگا۔