جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور،پولیس مقابلہ میں 3مبینہ دہشتگرد ہلاک،خودجیکٹس برآمد

datetime 1  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) سانحہ یوحنا آباد سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تین دہشتگرد باٹا پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ،پولیس کے مطابق تینوں دہشتگردوں کو بارودی مواد کی نشاندہی کےلئے لایا گیا تھا جہاں سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا تاہم واپسی پر دہشتگردوں کے ساتھیوں نے پولیس گاڑی پر مبینہ فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے پولیس سانحہ یوحنا آبادسمیت لاہور میں دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تین گرفتار دہشتگردوں حسن پنجابی ، قانون شاہ اور عمران محسود کو بارودی مواد کی نشاندہی کے لئے سرحدی علاقہ باٹا پور لے کر گئی جہاں سے پولیس نے تیار حالت میں خود کش جیکٹ ، چار ہینڈ گرینیڈ سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کر لیا تھا ۔پولیس دہشتگردوں کو واپس لے کر آرہی تھی کہ انکے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس نے بھی فائرنگ شروع کی جس کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر محمود حیات زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ ڈی ایس پی مناواں قیصر حسین کے مطابق تینوں دہشتگردوں نے بارودی مواد کی برآمد گی کرا دی تھی جب انہیں واپس لیجایا جارہا تھاکہ ان کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد ہلاک جبکہ پولیس کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ تینوں دہشتگردوں کو غیر معمولی سکیورٹی میں نشاندہی کے لئے لایا گیا تھا۔بم ڈسپوزل سکواڈ لاہور کے کمانڈر ریاض احمد شاہ نے بتایا کہ برآمد کی گئی خود کش جیکٹ تیار حالت میں ہے جسے فوری طور پر استعمال میں لایا جا سکتا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چار ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تینوں ملزمان سانحہ یوحنا آباد کے مرکزی ملزم تھے ۔ میڈیا رپورٹس میں ایس ایس پی سی آئی عمر ورک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کو نشاندہی کے بعد واپس لایا جارہا تھاکہ دہشتگردوں کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورفرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے انکی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ شہید صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے چار اگست کو ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کر کے گرفتار دہشتگردوں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…