اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں یوم دفاع کے سلسلے میں پاک فضائیہ نے فلائی پاسٹ کی ریہرسل شروع کردی ہے، اسلام آباد کی فضائیں شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔ دن چڑھتے ہی وفاقی دارالحکومت کی فضائیں شاہینوں کی گھن گھرج سے گونج اٹھیں۔ سب سے پہلے وطن عزیز کی آزاد فضائوں کے رکھوالے ایف سولہ جلوہ گرہوئے ۔پاک فضائیہ کے پیرا شوٹرز نے بھی دفاع پاکستان کی ریہرسل میں حصہ لیا۔ فلائی پاسٹ کی ریہرسل پانچ ستمبر تک جاری رہے گی