جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری کے ان کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)یوسف رضا گیلانی کے سابق سیکرٹری زبیر احمد نے ایف آئی اے کے سامنے سابق وزیراعظم کی اربوں روپے کی کرپشن کے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔سابق ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم ہاؤس محمد زبیر احمد نے ایف آئی اے حکام کے سامنے این آئی سی ایل کے نامزد ملزم ایاز خان نیازی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ ایاز خان گیلانی ہاؤس لاہور کے تمام اخراجات برداشت کرتے تھے، 2010 میں ایاز خان نیازی نے وزیراعظم ہاؤس میں نوٹوں سے بھرا بیگ ان کے حوالے کیا۔ محمد زبیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی کے کئی تاجروں کو رشوت کے عوض ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ عاطف سلیمان اور شیخ ایوب نامی تاجروں نے بھی بھاری رشوت کے عوض یوسف رضا گیلانی سے اپنے کام کروائے، یوسف رضا گیلانی کے زیر استعمال لینڈ کروزر بھی شیخ ایوب کی ملکیت تھی۔محمد زبیر احمد نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر تجارت نذر گوندل نے کئی مرتبہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس ان کے حوالے کئے۔ رشوت دینے والوں میں سابق چیرمین ای او بی آئی ظفر گوندل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عدنان خواجہ نے ایم ڈی او جی ڈی سی ایل بننے کے بعد 5 کروڑ روپے یوسف رضا گیلانی کو دیئے۔نرگس سیٹھی کے حوالے سے بھی انہوں نے بہت سے انکشافات کئے جو پہلے وزیراعظم کی سیکرٹری تھی اور پھر بعد میں سیکرٹری پانی و بجلی بن گئی تھیں۔ اس کے علاوہ زبیر احمد نے کراچی کے بہت سے تاجروں کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں جنہوں نے رشوت کے زمینوں پر ناجائز قبضے کئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکے حاصل کئے۔ محمد زبیر احمد کے انکشافات کے بعد ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف رپورٹ تیار کر لی جس کے تحت 12 نئی انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محمدزبیر احمد کا شمار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، جس وقت یوسف رضا گیلانی اسپیکر قومی اسمبلی تھے اس وقت بھی محمد ذبیر احمد ان کے تمام معاملات کو دیکھتے تھے اور جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم بنے تو انھیں وزیراعظم سیکرٹریٹ لے آئے۔ محمدزبیر ہی سابق وزیراعظم کے بینک اکاؤنٹس اور تحفے تحائف کے معاملات دیکھتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…