جیوانی(نیوز ڈیسک)جیوانی ائیر پورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن کے مغوی انجینئر محمود اللہ نیازی کی لاش مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار کو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔قتل ہونے والے اہلکار کو دہشت گردوں نے جیوانی ایئر پورٹ پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔جیوانی میں سول ایوی ایشن کی تنصیابت پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا ،جس میں ایک افسر خالد اللہ جان جاں بحق اور دوسرا افسر الطاف حسین زخمی ہوا جبکہ ایک اور انجینئر کوا غوا کرلیا گیا تھا، جس کی لاش جیوانی کے قریب سے ملی ہے۔دہشت گردوں نے حملے میں طیاروں کی لینڈنگ میں مدد دینے والا وی او آر تباہ اور ریڈار سسٹم کو آگ لگادی تھی۔سول ایسوی ایشن کی تنصیبات پرحملے کامقدمہ جیوانی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ادھر جیوانی میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے انجینئر الطاف حسین کو کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق انجینئر کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹرز کی پانچ رکنی ٹیم انجینئر کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ زخمی انجینئر کے ایکسرے اور سٹی اسکین بھی کرلئے گئے ہیں ، جس کی حالت تاحال خطرے سے باہر نہیں کیونکہ پیٹ میں لگنے والی گولی اب تک نہیں نکالی جاسکی ہے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔