لاہور(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ ججوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرارہے ہیں۔ججز میرٹ پر فیصلے کریں ،کسی سے نہ ڈریں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت عدلیہ کے ججوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی کارکردگی کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ وہ ڈسپلن کو اپنا شعار بنائیں اور دفتری اوقات کی پابندی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ سائلیں کو فوری اور بہترین انصاف فراہم کیا جائے۔کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، فیصلے صرف میرٹ پر کریں۔منظور احمد ملک نے کہا کہ وکلا ہمارا حصہ ہیں۔ہم ان میں سے ہیں، بنچ اور بار سے بہترین تعلقات ہونے چاہئیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے بار میں 25 سال گزارے مگر فیصلہ وکیل دیکھ کر نہیں فائل دیکھ کر کرتے ہیں۔