ڈسکہ(نیوز ڈیسک)ڈسکہ کے نواحی گاؤں لوڑھکی گورائیہ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی ، بیٹے اور ساس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ موضع لوڑھکی کے رہائشی عباس کی شادی بیس سال قبل بسم اللہ بی بی سے ہوئی تھی تاہم شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں میں ناچاقی شروع ہو گئی جس پر بسم اللہ بی بی اپنی بیٹی تنزیلہ اور بیٹے ابوبکر کو لیکر والدہ کے گھر رہنے لگی۔ ملزم عباس کو رنج تھا ، سترہ سال بعد گزشتہ رات 2 بجے کے قریب ملزم عباس نے چھت پر سوئی ہوئی اپنی 19 سالہ بیٹی تنزیلہ ، 17 سالہ بیٹے ابوبکر اور 70 سالہ ساس شریفاں بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اس کی بیوی بسم اللہ بی بی کمرے میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی ، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔