اسلام آباد (نیو زڈیسک)سرکاری ذرائع کے مطابق 4 اکتوبر 2015کو تحریک انصاف پاکستان کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے ریلی دھرنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دی جائے گی یکم اکتوبر 2015 سے پہلے ہی راولپنڈی اسلام آباد کے اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا جائیگا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیلوں میں ڈال دیا جائیگا، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا14 اگست 2014 سے 16 دسمبر 2014 تک کی داستان کسی کو کسی عذر پر کسی قیمت پر نہیں دھرانے دی جائے گی آج حالات اگست 2015 سے قطعی مختلف ہیں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت نے حملہ شروع کررکھا ہے جس کے دوران اب تک درجنوں پاکستانی کشمیری شہید اور کئی درجن ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں ہیں ان حالات میں تحریک انصاف پاکستان سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو غیر قانونی طورپر ملک کے اندر جلسے جلوس دھرنے کر کے افراتفری ،انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔