کراچی(نیوز ڈیسک) پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ چھاپے میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا۔ ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے کی گئی جو کہ لیاری گینگ وار اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لئے کام کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپی مار کر دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان زحیم عرف جمی اور کامران عرف کامی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزمان دو درجن سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بوٹ بیسن کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔