کراچی (نیوزڈیسک) ایف آئی اے کے ہاتھوں حوالہ ہنڈی کے الزام میں گرفتار شبیر ابو طالب نے پانچ مختلف اکاو نٹس اور کمپنیوں کے ذریعے سوا ارب روپے سے زائد رقم بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف کیا ہے، ایف آئی اے نے معروف تاجر محبوب موتی والا سمیت دیگر کمپنی مالکان کو آج طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی برس سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث شبیر ابو طالب نے تفتیش کے دوران سات مختلف منی ایکسچینج کمپنیوں کے علاوہ مختلف افراد کے ذریعے سوا ارب روپے سے زائد رقم گزشہ چند بر سوں میں بیرون ملک بھیجنے کا انکشاف کیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے رقم کی بیرون ملک منتقلی کے لئے انٹر نیشنل منی ایکسچینج، گلیکسی ایکسچینج، السارہ ایکسچینج شامل ، الرحمٰن ایکسچینج بیسٹ وے ایکسچینج کے علاوہ سلمان ٹیکسٹائل اور ابو جگھندا نامی کمپنیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، مذکورہ کمپنیوں میں شامل کمپنیوں کے آصف بھائی، محبوب موتی والا، بہزاد عالم، جنید ، سکندر اور ثاقب اے آر وائی نامی مالکان کو بھی حوالہ ہنڈی میں اپنا شریک کار ظاہر کیا گیاہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے حوالہ اور ہنڈی میں استعمال کئے جانے والوں میںپانچ مختلف اکاو ¿نٹس کی تفصیلات سے حکام کو اگاہ کیا ہے، جن کے حوالے سے ایف آئی اے نے سٹیٹ بینک سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔