جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

رینجرز نائن زیرو سے کس کو لے گئے؟فاروق ستارنے تردید کردی

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک) رینجرز نے جمعرات کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف گشت کیا جبکہ رینجرز کی بھاری نفری خورشید میموریل ہال کے باہر گشت کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق رینجرز اہلکار ایم کیو ایم کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوئے بلکہ نائن زیرو کے اطراف گشت کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ ہمیں کچھ معلوم نہیں کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو رینجرز کی بھاری نفری مکا چوک سے نائن زیرو کی گلیوں میں داخل ہوئی۔ رینجرز کی نفری میں ونگ کمانڈر بھی شامل تھے۔ رینجرز اہلکار جس وقت نائن زیرو کے اطراف گشت کررہے تھے۔ اس وقت خورشید میموریل ہال میں ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس جاری تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خورشید میموریل ہال کے باہر رینجرز کی موبائلیں موجود ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ رینجرز کیوں آئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے کیمرے بند کرادیئے گئے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ رینجرز اہلکار کسی کارکن یا رہنما کو لے کر نہیں گئے۔ رینجرز اہلکار نائن زیرو کے اطراف گشت کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…