کراچی(نیوزڈیسک) وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کے سامنے گلے شکووں کے ڈھیر لگا دئیے۔ سندھ میں سرکاری افسران پر ایف آئی اے اور نیب نے حملہ کر دیا ہے اس کو روکا جائے۔ وزیراعلی سندھ کی فریاد رنگ لے آئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کو بغیر سائیں سرکار کی اجازت کے کارروائی سے روک دیا۔ایف آئی اے اور نیب کے سرکاری افسران کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں سے پریشان وزیر اعلی سندھ نے موقع غنیمت جانتے ہوئے وزیراعظم سے گلے شکوے کر ڈالے۔ سائیں سرکار نے ایف آئی اے اور نیب کے چھاپوں کو حملوں سے تشبیہ دیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب نے سندھ پر حملہ کر دیا ہے۔ سرکاری افسران شدید پریشان ہیں جس کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ صرف سندھ میں کرپشن ہوئی ہے۔ وڈے سائیں نے کہا کہ سندھ کو اس طرح ٹارگٹ کرنا ٹھیک نہیں۔ وزیراعلی سندھ کی شکایتوں کے جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے معاملہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سپرد کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیر اعلی سندھ کو یقین دہانی کرائی کی ایف آئی اے آپ کی اجازت کے بغیر کارروائی نہیں کرے گی۔