کراچی(نیوزڈیسک)امریکی قونصل خانے نے امریکہ میں ہونے والی انٹرنیشنل واک میں شرکت کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خزانہ اور بلوچستان اسمبلی میںاپوزیشن لیڈرسمیت دیگر ارکان اسمبلی کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی اوراپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے امریکہ میں ہونے والی انٹرنیشنل واک میں شرکت کیلئے امریکہ جانا تھا لیکن کراچی میں امریکی قونصل خانے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے خزانہ میرخالد لانگو اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و جمعیت علماءاسلام کے پارلیمانی لیڈرمولانا عبدالواسع ،جمعیت کے رکن اسمبلی مفتی گلاب اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی کو ویزا دینے سے انکار کردیاہے۔ انٹرنیشنل واک 23اگست کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ہورہی ہے جس میں شرکت کیلئے وفد ے 22کو امریکہ روانہ ہونا تھا۔