کراچی (نیوزڈیسک) لیاقت نیشنل ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جہانزیب مغل کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور اب وہ مکمل طور پر خود سانس لے رہے ہیں، ہوش آتے ہی رشید گوڈیل نے اپنے بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ڈاکٹر جہانزیب مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو ہوش آ گیا اور ان سے بات بھی ہوئی ہے۔ڈاکٹر مغل نے کہا کہ رشید گوڈیل نے ہوش میں آتے ہی رشید گوڈیل نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اللہ کا کرم ہے میں بچ گیا۔ڈاکٹر مغل نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل نے اپنی اہلیہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد ان کی اہلیہ سے ملاقات کرا دی گئی۔رشید گوڈیل اب مکمل طور پر خود سے سانس لے رہیں ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے۔