کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرنے بتایا کہ تفتیش درست نہ ہونے پر چار میں سے ایک ملزم کی ضمانت ہوجاتی ہے، اس پر وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پراسیکیوشن بہتر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ پراسیکیوشن پر خاص توجہ دی جائیگی۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں کسی عسکری ونگ کو پیسے اکھٹے نہیں کرنے دیں گے اور اس سال کسی کو قربانی کی کھالوں پر ڈاکا بھی نہیں ڈالنے دینگے۔ آئی جی سندھ نے رشید گوڈیل کی سی سی ٹی وی فوٹیج لندن بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے غیر واضح سی سی ٹی وی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے خراب کیمرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا۔ –