اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کی زیرصدارت یوم دفاع کے حوالے سے اجلاس منعقع ہوا۔ جس میں یوم دفاع کی تقریبات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیاگیا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میڈیا عوام میں 1965والے جذبے کو اجاگر کرے،1965میں قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا اور آج بھی ایسے ہی جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کی جنگ کی سالگرہ شاندار طریقے سے منائی جائے گی ،وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کی داستانوں کو اجاگر کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج نے پرمشکل وقت میں پاکستان کاتحفظ کیااورپاک وطن کی آبیاری اپنے سے خون سے کی۔