بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میٹرو ٹرین،پیپلزپارٹی نے مخالفت کردی،حکومت کی بڑی غلطی کی نشاندہی

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پےپلزپارٹی پنجاب کے صدر مےاں منظور احمد وٹو نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ لاہور مےٹرو ٹرےن کا منصوبہ ملتوی کرکے اس پر اٹھنے والے 165 ارب روپے صوبے مےں نئے ڈےموں کا نےٹورک تعمےر کرنے پر خرچ کرے تا کہ درےاﺅں اور بارش کا پانی ذخےرہ کےا جاسکے جس سے زراعت کی ترقی منسلک ہے، کب اس حکومت کو ہوش آئےگی جب کہ بےن الاقوامی رےسرچ کے مطابق پاکستان دنےا مےں ماحول کی تبدےلی سے تےسرا سب سے زےادہ متاثرہ ملک ہو گا۔اپنے اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے لاہور مےٹروٹرےن کا منصوبہ ملتوی نہ کےا تو پھر پےپلز پارٹی اس منصوبے کے خلاف اور نئے ڈےموں کی تعمےر کے حق مےں صوبے مےں رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لےے بھرپور تحرےک چلائے گی۔ انہوں نے مزےد کا کہ ےہ منصوبہ حکومت کی غلط ترجےحات کی بلندےوں کو چھوتا ہے کےونکہ اس کا صوبے کی بڑی آبادی کی فلاح و بہبود سے کوئی تعلق نہےں ہے اور ےہ امتےازی ترقےاتی حکمت عملی کا شاخصانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی پچھلی دو دہائےوں سے پنجاب مےں حکومت ہے لےکن اس نے ڈےموں کے ذرےعے پانی ذخےرہ کرنے کی طرف کوئی توجہ نہےں دی کےونکہ جنگلہ بس اور مےٹروٹرےن جےسے منصوبے انکے سر پر سوار ہےں۔ انہوں نے مزےد کہا کہ خشک سالی کے شدےد خطرات لاحق ہونے کے باوجود اس حکومت نے اس آفت کی روک تھام کے لےے کوئی جامع منصوبہ بندی نہےں کی۔ انہوں نے کہا کہ سےلاب ماحولےاتی تبدےلی کی وجہ سے پاکستان مےں تقرےباً ہر سال آرہے ہےں جس سے سےنکڑوں، اربوں روپے کے مالی نقصانات کے علاوہ جانی اور فصلوں کو بھی شدےد نقصان ہو رہا ہے لےکن شہباز شرےف کی پنجاب حکومت ان حقائق سے غافل نظر آتی ہے اور کوئی اقدامات اس ضمن مےں کرتی نظر نہےں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پانی کی نعمت کے وسےع ذرائع دےئے ہےں جن کو استعمال مےں لا کر سستی بجلی پےدا کرنے کے علاوہ زراعت کو بھی زبردست ترقی دے کر ملک کی سماجی اور معاشی خوشحالی کو ےقےنی بناےا جا سکتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے اس انمول نعمت سے خاطر خواہ فائدہ نہےں اٹھاےا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مےں تربےلا ڈےم، جسکا افتتاح شہےد ذوالفقار علی بھٹو نے کےا تھا، اور منگلا ڈےم تعمےر نہ کئے ہوتے تو پاکستان آج قےد کا شکار ہوتا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…