بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دہشتگردی واقعات، پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں بھارت کی سوچی سمجھی سازش؟

datetime 28  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) 1993ء میں ممبئی میں تیرہ بم دھماکے ہوئے جن میں 350 افراد مارے گئے جبکہ بارہ سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارت پاکستان پر اس حملے کے ملزمان کی پشت پناہی کا الزام لگاتا ہے۔ 2001ء میں مقبوضہ جموں اور کشمیر اسمبلی پر سری نگر میں حملہ کیا گیا۔ کار بم دھماکے اور تین خود کش بمباروں کی مدد سے کئے گئے حملے میں اڑتیس افراد مارے گئے۔ 2003ء میں ممبئی میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں 54 افراد جان سے گئے اور 244 زخمی ہوئے۔ ان دھماکوں پر بھی بھارت نے روایتی راگ الاپا اور الزام پاکستان پر دھر دیا۔ 2005ء میں نیو دہلی میں تین دھماکوں میں 62 افراد ہلاک اور 210 زخمی ہوئے۔ ان دھماکوں کا الزام بھی بھارت نے پاکستان پر لگا دیا۔ مارچ 2006ء میں وارنسی میں کئے گئے دھماکوں میں اٹھائیس افراد مارے گئے۔ جولائی میں بمبئی سات بم دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اس واقعے میں 209 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی حکومت کی زہر اگلتی زبان نے ایک بار پھر پاکستان اور آئی ایس آئی پر الزام لگایا۔ 2007ء میں سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے بعد اگست میں حیدر آباد میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں 42 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ نومبر 2008ء میں ممبئی میں بارہ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ اور دھماکوں میں غیر ملکیوں سمیت 164 افراد مارے گئے۔ ان حملوں کا الزام بھی بھارت حسب روایت پاکستان پر ہی لگاتا ہے۔ 2010ء میں بھارتی شہر پونے میں ہونے والے حملے نے سترہ افراد کی جان لے لی۔ 2011ء میں جولائی اور ستمبر میں ممبئی اور نیو دہلی میں ہونے والے دو واقعات میں 43 افراد مارے گئے۔ 2013ء میں بھی دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے لیکن چھان بین کے بغیر بھارت کا فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ آج تک نہیں رُک سکا ہے۔ بھارتی میڈیا ہو یا حکومتی ارکان آؤ دیکھتے ہیں نہ تاؤ اور فوری پاکستان پر الزام دھر دیتے ہیں اور پھر اپنے الزام کو ہی ثبوت قرار دینے پر بھی مُصر رہتے ہیں



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…