راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے گرائے جانے والے ڈرون طیارے کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ تجزیے سے ثابت ہوا کہ بھارتی ڈرون جاسوسی کیلئے اڑایا جا رہا تھا۔ تجزیے کے دوران ڈرون سے ملنے والی تصاویر میں بھارتی علاقے میں بھارتی فوج کی موجودگی صاف نظر ہو رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیسٹ فلائٹ سے پہلے کی تصاویر میں بھارتی فوج کا کمپنی ہیڈ کوارٹر سمیت بھارتی چیک پوسٹ پر لگا ہوا جھنڈا واضح نظر آتا ہے تصاویر میں لائن آف کنٹرول میں بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آ رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 9 جون سے ابتک جنگ بندی معاہدے کی 35 خلاف ورزیاں کی گئیں۔