اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاہے کہ تمام جماعتوں کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرنا خوش آئند ہے، تمام مسائل پارلیمنٹ میں لا کر حل کیے جائیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب ِ اختلاف سیدخورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کی کوششوں سے باہر بیٹھے لوگ اسمبلیوں میں واپس آئے، باہر بیٹھے لوگوں کو اسمبلی میں لانے پر اسپیکر کا کردار لائق تحسین ہے۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپنی ذمے داری غیر جانب داری سے ادا کرنے کی کوشش کی۔