کراچی (نیوزڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کراچی کی رابطہ کمیٹی کو برطرف کردیا ہےجبکہ رابطہ کمیٹی لندن کے بارے میں آج یا کل اعلان کردیا جائیگا ۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیف الوری،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ رابطہ کمیٹی کی ذمےداریاں دیکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق رابطہ کمیٹی کراچی کو ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پربرطرف کیا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر آنے کی زحمت نہ کریں۔ایم کیو ایم کی جانب سے نءرابطہ کمیٹی کیلئے سینئر ارکین سے کوائف مرکز پر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔