لندن (نیوزڈیسک)فیصل واڈا نے الطاف حسین کو مشکل میں ڈال دیا، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف لندن مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی۔ لندن پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ26 جولائی کو برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کے بعد پورے برطانیہ میں مظاہروں کی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تحریک انصاف کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے جب سے آپریشن شروع ہوا ہے جرائم میں 70فیصد کمی آئی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں