جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پہلی دفعہ پتہ لگا کہ ”شادی“ کیلئے ”ڈگری“ کی ضرورت ہوتی ہے،عمران خان

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کمیشن مکمل خودمختارہے،کمیشن پرپرویزخٹک کاکوئی کنٹرول نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمران جماعت کے وزیر کوگرفتارکرکیاگیاہے ، دہشتگردی ختم کرنے کیلئے انصاف کا نظام قائم کرنا ہوگا ، جب انصاف نہیں ہوگا توانتشاربڑھےگا۔خیبرپختونخوا مےں تبدیلی آگئی ہے،ہسپتالوں اوریونیورسٹیوں مےں تبدیلی لارہے ہیں ۔وزیراعلی ہاﺅس پشاور میںسانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداءکی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صوبائی سطح پر لواحقین کے مسائل کے حل کےلئے اسپیکر اسدقیصر کی صدارت میں کمیٹی قائم کردی ہے جبکہ نشان حیدراور جوڈیشل کمیشن کےلئے وفاق سے بات کی جائیگی ۔ اپنی اہلیہ کی جعلی ڈگری کے حوالے سے خاموشی توڑ تے ہو ئے کپتان کا کہناتھا کہ پہلی دفعہ پتا لگا کہ شادی کےلئے ڈگری کی ضرورت ہو تی ہیں مسئلہ ڈگری کا نہیں ڈپلومہ کا ہیں۔طالبان کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ ملک میں امن کے قیام کےلئے طالبان سے مذاکرات کی بات کی تھی اور آج بھی اس موقف پر قائم ہوں طالبان سے مذاکرات کرنے کی اپیل پر مجھے طالبان خان کہا گیا، افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات پر خوشی ہے۔احتساب کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیرمین کا کہناتھا کہ کمیشن مکمل خودمختار ہے جو پرویزخٹک کے کنٹرول میں بھی نہیں ہیں اور آج تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمران جماعت کے وزیر کا گرفتار کیا گیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ جب کبھی بھی معاشرے میں بے انصافی بڑھ جائے تو داعش جیسی تنظیمیں فعال ہوتی ہیںتحریک طالبان پاکستان میں جرائم پیشہ عناصر لوگ آگئے تھے ورنہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ہی مسائل کاحل ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ 16دسمبر کی دہشتگردی کوکبھی نہیں بھلایاجاسکتا شہداءکی قربانی سے ملک میں تبدیلی آئی ہے اور دہشتگردی کا گراف گراہے ۔انہوںنے کہاکہ آج امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کررہاہے اوریہ بات ہم گزشتہ پندرہ سالوں سے کررہے ہیں مسائل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں تحریک طالبان میں ہر قسم کے لوگ داخل ہوچکے تھے ۔انہوںنے کہاکہ اصل مسئلہ افغانستان کی جنگ ہے اگر وہاں پر حالات بہترہوئے تو انتشار ختم ہوگا اوراچھے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے انہوں نے کہاکہ صوبے میں نظام درست کررہے ہیں جس کی بڑی نشانی احتساب کمیشن ہے جس میں کوئی مداخلت نہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میری بیوی سیاسی نہ ہوتی تو کبھی بھی اس سے شادی نہ کرتا ناانصافی کےخلاف جو آوازاٹھاتاہے وہ سیاسی ہے جانورسیاسی نہیں ہوتاانہوں نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بتایاکہ کالاباغ ڈیم پر تحفظات ہیں اس لئے یہ نہیں بنایاجاسکتاتاہم دیگر ڈیموں کی اشدضرورت ہے انہوں نے کہاکہ چترال میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے جارہاہوں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی انہوں نے کہاکہ اگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کےلئے ضرورت پڑی تو غیرملکی امدادی اداروں سے بھی مددلینگے۔قومی وطن پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ اس حوالے میرے علم میں کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…