اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں .آپریشن ضرب عضب کے نتائج سامنے آناشروع ہوگئے آپریشن ضرب عضب کے باعث برسوں بعد اس سال عید پرسکون گزری اور ملک میں امن وامان رہا۔ لوگوں نے بھرپور انداز میں عید منائی۔کر اچی اور خیبر پختونخوا میں بھی لوگوں نے ریکارڈ خریداری کی ۔کر اچی میں خریداری کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور عید پر 70 ارب روپے کی خریداری کی گئی۔ بازاروں میں گہماگہمی، چہل پہل اور رونقیں قابل دید تھیں۔ اس سال ملک بھر کے تفریح مقامات پر بھی لوگ امڈے چلے آئے اس کی وجہ بھی ملک میں امن وامان کی بہتر ہوتی صورتحال ہے ۔ پاک فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی جس کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی اور عوام نے نہ صرف پرسکون عید منائی بلکہ اس سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں۔ اس برس 270ارب روپے کی عیدی تقسیم کی گئی ،سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 270ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے تھےاوران نوٹوں کو شیڈولڈ بنکوں کے ذریعے صارفین تک پہنچایا گیا تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو۔گزشتہ برس 154ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھےجبکہ اس کے مقابلے میں اس سال 100 ارب سے زائد عید کی خریداری کی مد میں خرچ کیے گئے۔عید الفطر کے باعث پانچ روزہ تعطیلات کے بعد ملک بھر میں معاشی سرگرمیاں آج سے بحال ہو جائیں گی۔کاروباری و تجارتی مراکز کھل جائیں گے