اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے دوران ملک گیر شہرت پانے والے ڈی جے بٹ پارٹی کی جانب سے بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکارہوگئے۔ عید کے موقع پر رشتے داروں اور دوست احباب سے ملاقات کے دوران بھی ڈی جے بٹ تحریک انصاف سے بقایاجات نہ ملنے کی و جہ سے مالی مشکلات کا رونا روتے نظر آئے۔ ڈی جے بٹ کی اہلیہ بھی عید کو ٹینشن سے بھرپور عید قرار دیتے ہوئے کہاکہ نہ نئے کپڑے خریدے نہ کسی کو عیدی دی۔ عید کا دن بھی ایسے ہی گزر گیا، عید پر بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے جو والدین سے اپنی سب فرمائشیں پوری کرواتے ہیں مگر ڈی جے بٹ کی بیٹی کا عمران خان سے گلہ ہے کہ پاپا کو بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے وہ کھلونوں اور نئے کپڑوں سے محروم ہے۔