فیصل آباد (نیوزڈیسک) پاکستان کے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کیخلاف بیان دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، مسلح افواج کے خلاف بولنے والا ہر منہ بند کر دینگے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا برا سوچنے والوں کا برا وقت آ چکا ہے، پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے، ان کا علاج ہونا چاہئے، وہ وقت آگیا ہے کہ قوم خود عمران خان کا احتساب کرے گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ مبینہ جعلی ڈگری کے باوجود ریحام خان کو عید کی مبارک مباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے امن اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولنے والا ہر منہ بند کر دیں گے