مری (نیوزڈیسک)پولیس نے ملکہ کوہسارکے لئے ہدایات جاری کردیں .عید کے تیسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، غیر معمولی رش کے باعث ستراں میل کے مقام پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ۔ عید کے تیسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں عید اپنے جوبن پر ہے ، عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث ملک بھر سے سیاحوں نے مری کا رخ کر لیا ہے ، جس کے باعث مری میں غیر معمولی حد تک رش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ آر پی او وصال فخر سلطان راجہ کے مطابق مری میں گزشتہ رات سے کئی گنا زیادہ گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، جس کے باعث مری میں ستراں میل کے مقام پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے ، سیاح تکلیف سے بچنے کیلئے فی الوقت مری آنے سے گریز کریں ۔راولپنڈی پولیس کے مطابق 40ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی ہیں ۔ مری میں گھومنے پھرنے کیلئے آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔