ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

آوران میں ایف سی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

datetime 19  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوران(نیوزڈیسک ) آواران میں فرنٹیئر کور کی کامیاب کارروائی میں سانحہ تربت اور مستونگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے متعدد کمانڈر مارے گئے ۔ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ، بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق فرنٹیئر کور نے پنجگور آواران سرحد پر مالاڑ میں امن کے دشمنوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔ ایف سی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے چوالیس ملازمین کے قتل میں ملوث کئی دہشتگرد مارے گئے ، ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد عرصہ دراز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بد امنی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ مارے جانے والے دہشت گرد سانحہ تربت اور سانحہ مستونگ میں بھی ملوث تھے ۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ، فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی قبضے میں لے لیا



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…