پشاور(نیوزڈیسک) مسجد قاسم کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے زیر صدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں متعدد علماء نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ پشاور، خیبر ایجنسی، کرک، ہنگو، سرائے نورنگ، لکی مروت، بنوں اور صوابی سے عید کا چاند دیکھنے کی متعدد شہادتیں موصول ہونے کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے آج جمعہ کے روز عیدالفطر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ساری قوم ایک دن روزہ رکھے گی اور ایک ہی دن عید منائے گی۔ حکومت غیر آئینی رویت ہلال کمیٹی کو برطرف کرے۔