بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بحریہ ٹائون کی جانب سے ہیٹ اسٹروک اور ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

datetime 14  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) بحریہ ٹائون کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کی پہلی کھیپ کے 54 اور سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی دوسری اور آخری کھیپ کے 79 متاثرین میں 5 لاکھ روپے فی خاندان کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے جن کا اعلان بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک محمد ریاض حسین نے کیا تھا۔ متاثرین نے ملک ریاض حسین کی خدمات اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں بحریہ ٹائون کی جانب سے ٹمبر مارکیٹ اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرین میں امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیک جذبے اور انسانیت کی مدد کے لئے ملک ریاض اور بحریہ ٹائون نے آگے بڑھ کر لوگوں کی خدمت کی ہے اور انسانی خدمت کے جذبے کے تحت متاثرین کی مدد کی۔ ملک کے کسی بھی حصے میں کہیں بھی کوئی آفت آئی ہو یا کوئی بھی پریشانی ہو ملک ریاض اور ان کا ادارہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہم بحریہ ٹائون کے مشکور ہیں کہ دیگر سانحات کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک کے متاثرین میں بھی امداد تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا۔ ملک ریاض بہت نیک انسان ہیں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حقیقی معنی میں انسانی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت سندھ ماضی کے سانحات کے متاثرین کی طرح اس واقعے کے متاثرین کی بھی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہدایت تھی کہ متاثرین ہر صورت ان کی مدد کی جائے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے انتھک محنت سے نہ صرف وعدے کی تکمیل کی بلکہ متاثرین کی بحالی میں بھی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کو بعض لوگوں نے سیاسی ایشو بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ حکومت سو رہی ہے۔ ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری تاریخ ہے کہ ہم نے ہمیشہ متاثرین کی مدد کی ہے۔ سیلاب ہو یا بارشیں یا دیگر قدرتی آفات 90، 90 لاکھ متاثرین کے اخراجات حکومت نے خود برداشت کئے ہیں۔ ہمارے یہاں اچھی خبروں کو سامنے نہیں لایا جاتا ہے اور بعض اینکر تو اپنے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ ہمیں ان اینکرز کی نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔ بحریہ ٹائون کے وائس چیئرمین زین ملک نے کہا کہ بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے لوگوں کی آگے بڑھ کر مدد کی ہے۔ جب بھی کہیں پر کوئی واقعہ یا سانحہ پیش آتا ہے تو وہ جلد ہی اعلان کرتے ہیں۔ ہم ان کے اعلان کی تکمیل کے لئے دن رات کوششیں کرتے ہیں۔ آج یہاں ٹمبر مارکیٹ کی دوسری کھیپ کو امدادی چیک دیئے جا رہے ہیں جو فی خاندان 5 لاکھ روپے ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کی پہلی کھیپ کو بھی فی خاندان 5 لاکھ روپے کے حساب سے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ٹمبر مارکیٹ کے سربراہ منظور کاودانی نے کہا کہ ملک ریاض حسین حقیقی معنی میں خدائی خدمت گار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے پہلے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی ہے۔ ان کی خدمات اور جذبہ قابل تحسین ہیں۔ ٹمبر مارکیٹ ایشیاء کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سانحے کے بعد ملک ریاض نے سب سے پہلے تعاون کا اعلان کیا۔ دراصل ملک ریاض حسین سچے اور کھرے پاکستانی ہیں۔ بحریہ ٹائون ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) طاہر بٹ نے کہا کہ بحریہ ٹائون اہل وطن کی ہر مشکل میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…