لاہور( نیوزڈیسک)سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے متعلقہ انضباطی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے پیش نظر 23انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ایس ای سی پی کے مطابق یہ این جی اوز متعدد بار انتباہ کے باوجود اپنے سالانہ آڈٹ شدہ گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہیں۔ ایس ای سی پی نے مقامی این جی اوز کی سرگرمیوں اور گوشواروں کی جانچ پڑتال کے بعد انٹرنیشنل این جی اوز کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں تمام ایسی انٹرنیشنل این جی اوز کو نوٹس جاری کیے گئے جو کہ اپنے سالانہ گوشوارے اور اکاﺅنٹ جمع نہیں کروا رہی تھیں۔ این جی اوز کی جانب سے نوٹس کے جوابات اور ایس ای سی پی کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قانون کے مطابق تعمیل نہ کرنے والی این جی اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عمل شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران، اسرائیل امریکا جنگ،بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی
-
اختتام کا آغاز
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
-
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں، حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ!
-
دو چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
-
امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
-
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
-
سونا ہزاروں روپے مہنگا فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی
-
خامنہ ای سے ملاقات کیلئے لوگوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے جایا جاتا تھا، بڑا دعویٰ
-
ایران کا اسرائیل پر مہلک حملہ، کئی افراد ہلاک
-
آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت پرروسی صدر پیوٹن کا بھی ردعمل بھی آگیا
-
روس کی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی
-
پاکستان کے ایک سے زائد نیوز چینلز کی نشریات ہیک



















































