کراچی (نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تحریک طالبان کے سات دہشت گرد گرفتارکر لئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان حاجی شیر محمد اور اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی متعدد وارداتوں بھتہ خوری اورمعروف صنعت کارکے اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔گرفتار دہشت گرد شیر محمد کا کالعدم تحریک طالبان کے چیف عمر خالدخراسانی سے قریبی تعلق بتایاجاتا ہے اور دہشت گرد اس کی ہدایت پر شہر میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کر رہے تھےجبکہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔