اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سانحہ صفورا کے 2 ملزمان کو گواہوں نے عدالت میں شناختی پریڈ کے دوران شناخت کرلیا۔نجی ٹی و ی کے مطابق پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزم سعد اور طاہر حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر 5 گواہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جن میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل تھے جب کہ شناختی پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزموں نے صفورا گوٹھ کے قریب پہلے بس روکی پھر اس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
مزیدپڑھیے :کشمیر کی آزادی کی تحریک کے بانی سردارعبد القیوم خان انتقال کر گئے
سانحہ صفورا کے گرفتارملزمان کو گواہوں نے شناخت کرلیا
10
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں