خیرپور (نیوزڈیسک)خیرپور میں قومی شاہراہ پر بس اْلٹنے سے 25مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے قصور جانے والی مسافر بس خیرپور میں قومی شاہراہ پر خانپور جونیجا کے مقام پر اْلٹ گئی۔ حادثہ خستہ حال سڑک اور بس کی تیز فتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6خواتین سمیت 25مسافر زخمی ہوگئے ہیں، جنھیں سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔