کرک(نیوزڈیسک)کرک کے علاقے بہادر خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں ۔کرک کے علاقے بہادر خیل انار بانڈہ میں بارش ک کی وجہ سے مکان کے کمرے کی چھت گر گئی جسکے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مرنے والے اور زخمی ایک ہی گھر کے افراد ہیں۔ لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر بہادر خیل اسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔