منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میری امن مذاکرات کی تجویز کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا، عمران خان

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات عمل کے آغازپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انتہائی تعجب کی بات ہے جب انھوں نے امن مذاکرات کی تجویز پیش کی توانھیں سخت تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ ان کی جانب سے امن مذاکرات کی تجویزپرتوانھیں تنقیدکانشانہ بنایاگیاتاہم اب امریکا کی منظوری سے پاکستان افغان حکومت اورطالبان کے درمیان بات چیت کے عمل کی میزبانی میں مصروف ہے۔دریں اثنا عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں حادثے کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکت پرانتہائی رنج اوردکھ کااظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اورشہریوں کی اموات کی شرح میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ نقل وحمل کے ذرائع محفوظ بنانے کے لیے موثراقدام کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…