ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

سیاسی جماعتوں کے ا ثاثوں کی تفصیلات جاری، تحریک انصاف ملک کی امیرترین جماعت

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے73 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں‘ پی پی پی پارلیمنٹرنز نے بغیر اثاثے 5کروڑ62 لاکھ روپے خرچ کئے‘ تحریک انصاف9 کروڑ کے اثاثوں کے ساتھ ملک کی امیر ترین اور حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) 7 کروڑ47 لاکھ روپے کےاثاثوں کے ساتھ ملک کی دوسری امیر ترین اور فنکشنل لیگ ایک لاکھ روپے کے اثاثے کے ساتھ غریب ترین سیاسی جماعتیں ظاہر ہوئی ہیں۔ قومی وطن پارٹی کی آمدن 7 لاکھ86 ہزار روپے سے زائد ہے‘ اخراجات 9لاکھ 35 ہزار روپے ہیں جبکہ اس کل اثاثہ جات ایک لاکھ 52 ہزار روپے کے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے جائزے سے سیاسی جماعتوں کی آمدنی و اخراجات اور اثاثوں کے حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں۔ بلوچستان کی حکمران سیاسی جماعت نیشنل پارٹی نے 14-2013 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں‘ عوامی جسٹس پارٹی نے کہا ہے کہ ہمارے لیڈر کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے گوشوارے جمع نہ کراسکے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے لیڈروں کے اعزاز میں محفل موسیقی پر 2لاکھ روپے خرچ کر دیئے۔ جماعت اہلحدیث کو صرف42 ہزار روپےکے عطیات ملے‘ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے پاس کچھ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 9کروڑ 15 لاکھ کے اثاثوں کے ساتھ ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی ہے، عمران خان نے بتایا کہ ان کی جماعت کے پاس89 لاکھ 11ہزار 761 ڈالرز کا سیونگ اکائونٹ بھی ہے،9 کروڑ15 لاکھ روپے کی پارٹی کو ایک سال میں آمدنی ہوئی اور28 لاکھ کے اخراجات کئے، 4کروڑ روپے انتخابات میں خرچ کئے۔ علامہ طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک کی آمدنی 76 لاکھ اور اخراجات 8لاکھ ظاہر کئےگئے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد دھرنے کے اخراجات ظاہر نہیں کئے اور نہ ہی بتایا کہ دھرنے کے اخراجات کس نے ادا کئے۔ شیخ رشید احمد کی عوامی مسلم لیگ کے اثاثوں کی کل مالیت ایک لاکھ 13ہزار روپے ظاہر کی گئی‘ پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے سے9 ہزار روپے ملے اور 18 ہزار کے عطیات جمع کئے۔ اے این پی کے پاس 2کروڑ80 لاکھ14 ہزار روپے کےاثاثے ہیں اور کل آمدن14 لاکھ اور اخراجات7 لاکھ روپے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی ملک گیر جماعت جے یو آئی(ف) نے صرف6 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں ایک لاکھ99 ہزار روپے کا کیش بھی موجود ہے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس47 لاکھ 6 ہزار روپے کے اثاثے اور29 لاکھ روپے بینک میں موجود ہیں۔ 2013 کے الیکشن میں جماعت نے3 کروڑ30 لاکھ 29 ہزار روپے خرچ کئے تھے، جے یو آئی(س) نےاپنے اثاثوں کی کل مالیت 4لاکھ71 ہزار روپے ظاہر کی۔ دستاویز سے ایم کیو ایم ملک کی تیسری امیر ترین جماعت ظاہر ہوئی ہے جس کے پاس4 کروڑ79 لاکھ56 ہزار روپے کے اثاثے ہیں اور 2 کروڑ کا کیش بھی موجود ہے‘ کراچی کے 8مختلف بینکوں میں اس نے اکائونٹس کھول رکھے ہیں،28 لاکھ روپے اپنے لیڈروں کی سکیورٹی پر خرچ کئے اور 2 کروڑ کا عطیہ بھی وصول کیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے اثاثوں کی مالیت4 کروڑ روپے ہے‘ حکمران پاکستان مسلم لیگ(ن) نے7کروڑ47 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں اور ملک کی دوسری امیر ترین سیاسی پارٹی ہے۔ اعجاز الحق کی پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے پاس10 لاکھ38 ہزار روپے کےاثاثے ہیں جبکہ پیر پگاڑا کی فنکشنل لیگ غربت کی انتہائی سطح کو چھو رہی ہے اور ایک لاکھ روپےکے اثاثوں کی مالک ہے۔ سندھ کی حکمران اور ملک کی دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے 47 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے ہیں جبکہ37 لاکھ روپےمیڈیا کے لئے خرچ کئے اس پارٹی نے2013 کے الیکشن میں 23 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اخراجات کئے تھے، پی پی پی پارلیمنٹرنز کے پاس کوئی اثاثے نہیں لیکن ایک سال میں 5 کروڑ62 لاکھ روپے خرچ کئے۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…