اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے نوجوانوں کو بااختیار اور با عز ت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے پائیلٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پنجاب کے وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف نے ورلڈبینک کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایاکہ نوجوانوں کوباعزت روزگار فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت کا نوجوانون کو فنی تربیت اور آن لائن روزگار کیلئے وسائل کرناسودمند سرمایا کاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈبینک کے کنڑی ڈائریکٹر راشد بن مسعودسے گفتگومیں کہاکہ پنجاب حکومت فنی تربیت کے اداروں کی صلاحیت میں اضافہ کرکے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیاراور باعزت روزگارفراہم کر رہی ہے۔پائیلٹ پروگرام تحت نوجوانوں کو ا علی کمپیوٹر تربیت اور آن لائن روز گار فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے
مزیدپڑھیے:شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کافلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کافیصلہ
جس کے لیے ورلڈبینک کے تعاون کی ضرورت درکار ہے جبکہ ورلڈ بینک کے کنڑی ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے پنجاب کے وزیر اعلی کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعلی پنجاب اور ورلڈبینک کے وفد کے ساتھ ملاقات میں سکل ڈویلپمنٹ اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔