اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دو سال صوبائی اسمبلی کی کارکردگی میں خیبر پختونخوا ا سمبلی کو 44فیصد سکور کے ساتھ بہترین قرار دیاگیا ہے ۔ پلڈاٹ کی جانب سے مرتب کردہ تقابلی سکور کے مطابق کارکردگی میں خیبر پختونخوا اسمبلی 44فیصد سکو ر ، سندھ اور پنجاب 42فیصد سکو ر اور بلوچستان 39فیصد سکور کے ساتھ رہا ۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں 37حکومتی بل ، سندھ میں 41اور بلوچستا ن میں سولہ بلوں کی منظوری دی گئی ۔ صوبائی اسمبلی میں نجی طور پر اراکین کے قوانین کی منظوری میں پانچ بلوں کے ساتھ سبقت لی ۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے قانون سازی کے پیرا میٹر میں 45فیصد سکور حاصل کیا ۔ اجلاسوں کی تعدادکے لحاظ سے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی نے 133اجلاسوں کے ساتھ سبقت لی ۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کل اجلاسوں کے انیس فیصد اجلاسوں میں حاضر ہو ئے ۔ خیبرپختونخوا میں 826سوالات میں سے 23فیصد جوابات دیئے گئے ۔ انتظامیہ پر پارلیمانی نگرانی کے پیرا میٹر میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی کارکردگی دوسرے پارلیمانی سال سے بہتر رہی ۔ اور 43فیصد سکور حاصل کیا ۔