ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 8گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں منگل کی رات تقریبا9 بجے کے قریب بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور تقریبا آدھے شہر کی بجلی بند ہو گئی ہے۔جہاں 8گھنٹے گزر گئے مگر اب تک شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ متاثرہ علاقوں میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن جمال، ڈالمیا، کارساز، اولڈسٹی ایریا، صدر، کیماڑی، لیاری، ڈیفنس، کلفٹن، سی ویو، شیریں جناح کالونی، محمود آباد، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، کورنگی، بھٹائی کالونی، نارتھ کراچی، طارق روڈ، بہادرآباد اور پرانی سبزی منڈی شامل ہیں۔ بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں رات گئے تک کھلے رہنے والے بازار جلد ویران ہو گئے، شہریوں نے رات بھر جاگ کر گزاری اور سحری بھی اندھیرے میں کی۔بجلی کی بندش کے باعث پانی کی قلت بھی ہو گئی ہے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک رات تقریبا ایک بجے 220کے وی اے لائن بحال کرنے کا کہہ کر منظر عام سے غائب ہی ہوگئے اور نئی اپ ڈیٹ دینے کی بجائے فون ہی بند کر لیا۔ 3گھنٹوں میں بجلی کی مکمل بحالی کے دعوے کو بھی 3گھنٹے گزر گئے، مگر بجلی بحال نہ ہوسکی۔ شہریوں نے کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن سے جواب موصول نہ ہونے کی شکایت بھی کی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…