اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور میں بچوں کے کھلونا پستول پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود نے بچوں کے کھلونا پستول کی فروخت اور خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے اور اس کا اطلاق ایک ماہ کے لئے ہو گا ڈپٹی کمشنر کے مطابق بچوں کے کھلونا پستول اور دیگر کھلونا اسلحہ پر پابندی عیدالفطر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر عائد کی ہے تاکہ دہشت گردوں کو عام عوام کیا جا سکے اور ان کو پہچاننے میں آسانی ہو اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا آسان ہو ۔ ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے مطابق دفعہ 144 اور کھلونا اسلحہ کی خرید و فروخت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کرنے میں آسانی ہو ۔